ڈبلن، ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام، آئرلینڈ کو شکست

ویب ڈیسک: آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ یاد رہے کہ سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 سے کامیابی ملی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز کھیلتے ہوئے آئرش ٹیم کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 75 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ٹی 20 سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
ان میں ٹیم کپتان لورکن ٹکر 73 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 3، عباس آفریدی نے 2 اور عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند