عوام کو بجلی کا جھٹکا، یونٹ 7 روپے مزید مہنگا ہونےکاامکان

ویب ڈیسک: آئِی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ کیا جانے لگاہے۔ اس سلسلے میں ان کے مطالبات کے پیش نظر بجلی ونٹ 7 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ماہ جولائی میں بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بنیادوں پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ونٹ 7 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے کہا ہے کہ وہ سالانہ بنیادوں پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کی مد میں زیادہ سے زیادہ 920 ارب روپے دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم