فرانس، منشیات سمگلرز کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے ساتھی کو چھڑوا لیا

ویب ڈیسک: فرانس میں منشیات سمگلرز کا راج، دن دیہاڑے قیدی وین سے اپنے ساتھی دی فلائی نامی سمگلر کو چھڑوا لیا۔ اس واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے پولیس قیدیوں کو عدالت پیشی بھگتنے کیلئے وین میں لے کر جار رہی تھی کہ اس دوران سمگلرز اپنے ساتھی کو چھڑوانے پہنچ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ تبادلہ صرف 2 منٹ جاری رہا جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے فلمی انداز سے اپنی کالے رنگ کی گاڑی پولیس کے سفید ٹرک سے ٹکرائی۔ اس دوران گاڑی میں سوار نقاب پوش چھلانگ مار کر باہر نکلے اور ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی۔
منشیات سمگلرز کے اس حملے کے دوران ایک حملہ آور نے قیدی وین کا دروازہ کھولا اور قیدی کو نکال لیا۔
یاد رہے کہ فرار ہونےوالا گینگسٹر قتل اور ڈکیتی سمیت 11 وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی