پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آئی پی ایل میں شامل برطانوی کرکٹرز طلب

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیخلاف 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئِی پی ایل میں شامل برطانوی کرکٹرز طلب کر لئے گئے۔ انگلش کرکٹرز آئی پی ایل میں اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اقدام پر سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے لیگ کو ادھورا چھوڑ کر واپس جانے والے کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
آئِی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے جبکہ جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی بوریا بستر گول کر لیا۔
انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی جلد ہی بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔
ای سی بی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تمام برطانوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل لیڈز میں جمع ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے برطانوی کرکٹرز طلب کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا، پلوسی