دبئی پراپرٹی لیکس میں حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب کا نام بھی شامل

ویب ڈیسک: دبئی پراپرٹی لیکس میں جہاں دیگر ممالک کے لوگوں کے نام لئَے جا رہے تھے وہیں حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب کا نام بھی سامنے آ گیا۔
دبئی میں اربوں ڈالر مالیت کی پراپرٹی لیکس میں جاپانی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب سمیت یمن کے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے مبینہ رکن ادھم تبجا جو کہ رئیل سٹیٹ ڈویلپر بھی ہیں ان کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں منظر عام پر آ گیا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے مالیاتی بین الاقوامی نیٹ ورک کے مبینہ رکن قطر کے علی البنائی کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پراپرٹی لیکس میں ایک ہزار سے زائد جاپان کے شہری بھی شامل ہیں جو کہ مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث بتائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان