امریکی قونصل جنرل کی حکومت کومعاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور امریکی قونصل جنرل کے مابین ملاقات ہوئی۔ اس دوران کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کی جانب سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اس موقع پر مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے زیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اورعوامی بہبود پرخرچ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے ملاقات میں یہ بھِ بتایا کہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، معدنیات، جنگلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ اور رمضان پیکیج سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:  طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا