سرگودھا میں دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: سرگودھا میں فاضل ٹاؤن کے علاقے میں دھماکہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاکتیں دھماکہ کے بعد عمارتی ملبے میں دبنے کے باعث ہوئیں جبکہ 4 افراد اب تک ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں دھماکہ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان