بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں گورنمنٹ ہائی سکول سورت خان بکاخیل میں کلاس فور ملازم کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کیلئے مہنگا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق مالک مکان نے بیٹے سمیت مانیٹرنگ آفیسر کی موجودگی میں ہیڈ ماسٹر نورداد خان پر تشدد کیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر کئی دنوں سے سکول میں کلاس فور ملازم خاضر کروانے کیلئے مالک مکان سے مطالبہ کر رہا تھا۔
متاثرہ استاد و ہیڈ ماسٹر نے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میرے ہم خیال استاد فیض اللہ خان کو یہاں سے تبدیل کیا جائے ، یہاں ہماری جان کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازم کے تبادلے کے حوالے سے مروجہ پالیسی میں بھی ترمیم کی جائے۔
اس حوالے سے اساتذہ تنظیموں کی جانب سے کہا گیا کہ مالکانہ حقوق کی بنیاد پر قبضہ دینا تعلیمی نظام میں بے جا مداخلت کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم