غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی انٹیلی جنس افسر مستعفی

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اس قدر بڑھ گئے کہ اب ساتھی بھی صیہونیوں کا ساتھ چھوڑنے لگے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکی فوج میں رونما ہوا۔
ذرائع کے مطابق غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی انٹیلی جنس آفیسر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ساتھ ہی وضاحتی بیان بھی جاری کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جنگ کی وجہ سے وہ اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی سابق امریکی انٹیلی جنس آفیسر نے اسرائیلی سپورٹ پر امریکہ پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوجی انٹیلی جنس افسر ہریسن مان نے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ڈیفینس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اب جا کر ان کا استعفیٰ منظر عام پر آیا۔
یاد رہے کہ ہرییسن مان پہلے امریکی فوجی انٹیلی جنس آفیسر ہیں جنہوں نے اسرائیلی سپورٹ پر استعفیٰ دیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ منظور