خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، داخلے پر پابندی

ویب ڈیسک: گورنر اور وزیراعلیٰ کے مابین اختلافات نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم، گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ انیکسی کے حوالے سے فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء اور ممبران اسمبلی کے لئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔ اس لئے اقدام اٹھایا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے جبکہ گورنر کیلئے خیبرپختونخوا ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں۔ ان کے لئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی۔

مزید پڑھیں:  بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بند