چیف الیکشن کمشنر و ممبران کےاثاثوں کی تحقیقات کامطالبہ،دائر پٹیشنز نمٹائی جائیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 سے ملک پر مسلط کئے گئے ٹولے کیخلاف تحقیقت سمیت چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے اثاثوں کی تحقیقات بھی ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دائر الیکشن پٹیشنز جلد ازجلد نمٹائے جانے چاہئیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخصوص نشستوں کے بعد ٹریبونلز کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے ملکی سیاست کا نقشہ یکسر بدل سکتا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 کے زریعے ملک پر سازشی ٹولہ مسلط کیا گیا۔ جس نے پی تی آئی کے مینڈیٹ پر بھی ڈالہ ڈالا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونلز سے درخواست ہے کہ پٹیشنز جلد نمٹا کر فارم 45 کے مطابق نتائج دیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریبونلز کے شفاف فیصلوں کے بعد جعلی سلطنت خود بخود زمین بوس ہو جائیگی۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے متنازعہ کردار کی وضاحت دینی پڑے گی۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے اثاثوں کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق