چترال، چلم جوشٹ کا تاریخِ تہوار وادی رمبور میں شروع، سیاحوں کا رش

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں کالاش تہوار چلم جوشٹ وادی رمبور میں شروع ہو گیا۔ اس دوران مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کا بھِی تانتا بندھ گیا۔
قدیم کالاش تہوار چلم جوشٹ پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف علاقے چھارسو گروم میں منایا جا رہا ہے۔
اس دوران مقامی روایتی رسومات کی ادائیگیاں کی گئیں۔
تقریب کے دوران کالاش خواتین کی کشیدہ کاری سے بھرپور لباس کی بہت دھوم رہی اور مقامی و سیاحوں نے اس کی تعریف کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز، کالاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبران، سابق معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
چلم جوشٹ کالاش قبیلے کا سب سے قدیم تہوار ہے جو سردیوں کے کئی مہینے گزارنے کے بعد بہار کی آمد اور مال مویشیوں کے دودھ کی فراوانی اور نئی فصلوں کی تیاری کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق