عالمی امن کی مخدوش صورتحال بین الاقوامی اداروں کی نااہلی ہے، فیصل بن فرحان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی امن کی مخدوش صورتحال بین الاقوامی اداروں کی نااہلی کا بین ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے بحرین میں منعقد ہونے والے 33 ویں عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی مشین اپنی جارحیت اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر نااہلی کا ثبوت دیا۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع