اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ، 1 فوجی ہلاک ، 5 شدید زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج پر حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا جس میں 1 فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کا کہنا تھا کہ شمالی بارڈر میں اسرائیلی حدود میں حزب اللہ کی جانب سے راکٹ داغہ گیا ہے جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج پر راکٹ حملہ جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان