پشاور، آصف خان اور طارق اعوان کے مابین راضی نامہ ہو گیا، تلخیاں ختم

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے آصف خان اور مسلم لیگ ن کے طارق اعوان کے درمیاں تلخیاں ختم کرتے ہوئَے راضی نامہ کر لیا گیا ہے۔
ایم پی اے طارق اعوان اور ایم این اے آصف خان کے درمیان راضِ نامہ کی تقریب کیلئَے پی ٹی آئی رہنماء اجمل خان مہمند کی رہائش گاہ پر جرگہ منعقد کیا گیا۔
جرگہ میں سپیکر صوبائِی اسمبلی سلیم بابر سواتی، اپوزیشن رہنما ڈاکٹر عباد اللہ، صوبائی وزیر میناخان آفریدی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
راضی نامہ ہونے کے بعد آصف خان اور طارق اعوان نے گلے مل کر حلقہ کے عوام کی خدمت کرنے کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت