صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں گندم برآمد کرنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب نے ملک کر اس صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
زرعی یونیورسٹی میں امریکہ واشنگٹن سے درآمدشدہ تجرباتی طور پر گندم کی کٹائی کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زرعی یونیورسٹی کا بڑا اقدام ہے، اس سے کسانوں کے لئے نئِ راہیں کھلیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ موجودہ گندم کے تجربے سے صوبہ خیبر پختونخوا اور ملک گندم کے معاملے میں خود کفیل ہوسکے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں گندم برآمد کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے لانے ہوں گے جن سے ہماری بنجر زمین آباد ہو، اپنے کسانوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں تجرباتی بنیاد پر 15 مختلف اقسام کے گندم اگائے گئے ہیں۔
ڈآکٹر جہان بخت نے کہا کہ امریکہ نے فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی پشاور کو خاص قسم کا گندم دیا تھا، جو کہ پاکستان اور امریکہ کے سائنسدانوں نے مل کر بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری