190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین باؤنڈ ریفرنس میں‌ضمانت کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کر دیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی .
ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں‌بانی پی ‌ٹی آئی کی ضمانت منظور کی جاتی ہے لیکن وہ جیل میں ہی رہیں گے.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع