سرکاری اداروں کی فہرست

نجکاری کیلئے 25سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے ۔
نجکاری کے لئے اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی، حکومت کی جانب سے 25 ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔
ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹراسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل شامل ہے ۔
پی آئی اے، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی فہرست میں شامل ہے ۔
فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجینئرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجینئرنگ نگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ بھی شاملنندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی