کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی

ویب ڈیسک: بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج اور تالہ بندی ،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی۔
ڈی جی کیپٹل میٹرو پولیٹن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میئر پشاور نے احتجاج کیلئے ممبران کونسل کو اکسایا ہے۔
مراسلے میں بتایاگیا کہ ڈائریکٹوریٹ کو پرائیویٹ افراد کی مدد سے تالہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹوریٹ، شرقی اور غربی زون کی بھی تالہ بندی کی گئی ہے اور کوئی کام نہیں ہورہا۔
ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو دفاتر میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا،ضلعی انتظامیہ ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کرے۔
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جانب سے میئر پشاور کیخلاف کارروائی کیلئے کیس لوکل گورنمنٹ کمیشن بھی بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی