محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ

لکی مروت :محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغواکرلیا گیا

ویب ڈیسک: لکی مروت میں نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغوا کرلیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میں بی پی ایس 17کے سپرنٹنڈنٹ کے اغواء کا واقعہ مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا۔
خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق عارف اللہ کے اغوا میں ملوث افراد بظاہر ایف آئی اے سائبر کرائم کے بندے معلوم ہوتے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صدر آل کوآرڈینیشن کونسل سعید اختر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دن دیہاڑے مین اڈہ سے ایک سپرنٹنڈنٹ کو اغوا کرنا سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔
سعید اختر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے غوا پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری