علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی 11مقدمات میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی 11مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان