عظمیٰ بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں،نیا قانون سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ نئے قانون کا جلد فیصلہ کیا جائے گاہتک عزت کا الزام ثابت ہوا اسے 3 ملین کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد اور بہنوں پر الزام لگائے گئے، ہتک عزت پر پہلا کیس خود لائوں گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج کو ٹربیونل کا درجہ دیا جائے گا، جج کو دن میں صرف2کیس سننے ہوں گے۔
کیس 180 دنوں میں مکمل کیے جائیں گے جب کہ ہتک عزت قانون پر کسی کو مسئلہ ہے تو اتوار تک اعتراض داخل کردے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نیا قانون سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتے، حکومت بہتری لانے کی کوشش کرے تو تنقید شروع کردی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا