محمود اچکزئی

سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود اچکزئی

ویب ڈیسک: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے،سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، ہم یہاں کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم