احسن اقبال

ترقی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہے،احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم ہر وقت افراتفری اور انتشار سے فل فلم دیکھنے کے شوقین ہیں،ترقی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی ایف او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ہے، پاکستان ایک محروم ملک نہیں ہے، پاکستان ایک بدانتظامی ملک ہے، ترقی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہم ہر وقت افراتفری اور انتشار سے فل فلم دیکھنے کے شوقین ہیں، آج ہمیں معلوم ہے بھارت کہاں کھڑا ہے اور ہم کہاں ہیں، ہمارے پاس جو چوائسز ہیں وہ کاروبار کی وسعت، جی ڈی پی کی ترقی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی کل آمدن 7 ہزار ارب روپے ہے، وفاقی حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار ارب چاہئے ہوتے ہیں، سات سو بلین اخراجات میں سے کتنے ہی کم کئے جا سکتے ہیں، ٹیکس ریونیو کو ہم کس قدر دوگنا کر سکتے ہیں یہی ہمارا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹس کو دوگنا کرنے کیلئے کتنا وقت چاہئے یہ ہماری ترقی کا راز ہے، ہر شعبے میں مواقع ہیں گروتھ کو بڑھایا جا سکتا ہے، پاکستان ڈیری میں دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ