میجر بابر نیازی سپرد خاک

ژوب میں شہید ہونیوالے میجر بابر نیازی سپرد خاک

ویب ڈیسک: ژوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو انکے آبائی علاقے میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 36 سالہ میجر بابر نیازی گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
نماز جنازہ میں پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران و جوانوں، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 277 افراد شہید