سلوواکیہ کے وزیراعظم

سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ویب ڈیسک: سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق ہسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کیوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
یورپی کمیشن کی سربراہ نے سلوواکین وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم کی جانب سے بھی سلوواکین وزیراعظم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا