اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: شمالی غزہ اور رفح میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید جبکہ اس دوران درجنوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائِلی فوج نے غزہ میں شہریوں پر براہ راست بمباری کی جس سے کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے ساتھ ہی مجموعی شہداء کی تعداد 35 ہزار 233 تک جا پہنچی۔
اس کے علاوہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی کارروائیوں کے باعث مجموعی طور پر 79 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، 701 مشتبہ کیسز رپورٹ