دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر دیر بالا عبدالرحمن نے علم د ٹولو د پارا کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی شرح بلند کرنے کے لیے بچوں کو سکولوں میں داخل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اج کے دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ صوبائِی حکومت مالی مشکلات کے باوجود ایجوکیشن سسٹم کیلئَے تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور اس کے مقدم رکھنے میں کوشاں ہے۔
ڈی ای او دیر بالا نے کہا کہ تعلیمی شرح بڑھانے کیلئے والدین سمیت علاقہ مشران اور اساتذہ کو چاہئے کہ داخلہ مہم میں محکمہ تعلیم کا ساتھ دیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ دیربالا میں اس سال ریکارڈ داخلہ مہم ہوئی۔ بچوں کے داخلے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری