مانسہرہ، سیاحتی مقام ناران سیاحوں کیلئے 6 ماہ بعد کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کو 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
ڈی سی مانسہرہ کے مطابق جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مقامی افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر متوقع برفباری نے سیاحتی مقام ناران کا حسن دوبالا کر دیا جبکہ انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹراؤٹ کے شکار کی اجازت بھی دے دی۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن