دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے حوالے سے ہونیوالی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی کی تصویر وائرل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ