ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: ایٹا ٹیسٹنگ ایجنسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشیر خزانہ نے کہا کہ ایٹا پورے ملک کی پہلی اور واحد پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ ایجنسی ہے جو نہ صرف مالی اخراجات خود پورا کر رہا ہے بلکہ سسٹم اپ گریڈیشن پر بھی خود کار انداز میں کام کر رہا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایٹا ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام کیلئے جو قرض حکومت نے دیا تھا ایٹا نے واپس کر دیا۔ ایٹا نہ صرف مالی اخراجات خود پورے کر رہا ہے بلکہ سسٹم اپ گریڈیشن پر بھی خود کار انداز میں کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایٹا پورے ملک کی پہلی اور واحد پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ ایجنسی ہے۔ ایٹا بھرتی فیس 500 روپے ہے جو ملک بھر کے ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے کم ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایٹا نے سال 24-2023 میں 38 مختلف قسم کے ٹیسٹ منعقد کرائے جن میں تقریبا دو لاکھ اُمیدواروں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے آئی ایم سائنسز اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے زریعے 6 لاکھ 80 ہزار اُمیدواروں کا ایٹا ٹیسٹ آڈٹ کیا ہے جس کا رزلٹ سو فیصد درست آیا۔ ان کی اس کارکردگی سے ان کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اب تک جتنے بھی خود مختار اداروں کی بریفینگ لے چکا ہوں ایٹا سب میں بہترین ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی