صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے حوالے سے پیسکو چیف نے ملاقات کی۔ اس حوالے سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے پیغام میں بتایا کہ صوبے میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ کا وزیراعلی خیبرپخونخوا نے سخت نوٹس لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پیسکو چیف کو لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں پیسکو چیف نے واپڈا کے دیگر اعلی حکام سمیت وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ پیسکو چیف نے وزیراعلی کو صوبے میں نئے لوڈشیڈنگ شیڈول پر بریفنگ دی جس کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 22 سے کم کرکے 18 گھنٹے کردیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 15 دن شیڈول کی کڑی نگرانی کریگی۔ اس دوران خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ اس دوران یہ بھی بتایا گیا کہ 15 دن میں لوڈشیڈنگ مزید کم کرنے سمیت واجبات وبقاجایات کے لئے میکنزم بنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم