شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اگلے 48 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پارا 39 تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران گرمی کا احساس 41 ڈگری کا ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں پشاور، کوہاٹ، سوات، کوئٹہ، قلات، زیارت اور پشین میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہورمیں گرمی کی شدت 42 ڈگری، اسلام آباد میں 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ