جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف سے جنوبی افریقہ نے ایک بار پھر رفح آپریشن روکنے اور اسرائیل کے فوری انخلا کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں اس حوالے سے جنوبی افریقی درخواست پر سماعت ہوئی۔ افریقی وکلا نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن جاری ہے جس سے انسانی المیئے کا خدشہ ہے۔ اس لئے عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے اور فوری انخلا کا حکم دے۔
وکلا کا کہنا تھا کہ صیہونی فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں ۔ ہم حیران ہیں دنیا اب تک اسرائیل کو روکنے کے لیے کچھ کیوں نہیں کر سکی۔
عالمی عدالت انصاف کی سماعت کے دوران افریقی وکلاء نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا لیکن اسرائیل نے اس کے باوجود ان فیصلوں کی خلاف ورزی کی۔
افریقی سفیر نے بھی فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے سامنے فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی