غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کیا جائے گا جس میں حماس شامل نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کو موجودہ تمام تر جنگ بندی کے حوالے سے کئَے جانے والے اقدامات میں تعطل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز میں ان کی ترامیم مذاکرات کے خاتمے کا باعث بنیں۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام کچھ ایسا ہے جس کا فیصلہ حماس”قومی برادری” کے ساتھ کرے گی۔
یاد رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا یہ بیان غزہ میں جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام پر اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان بحث کے بعد سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا، خواجہ آصف