ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات سمیت دیگر علاقوں میں آندھی و بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت 8 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا۔
ہیٹ ویو کی جانب سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان