ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
15 رکنی قومی سکواڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سکواڈ میں 5 پیسرز، 4 آٓل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز بلے باز، 3 بیٹسمین اور ایک سیپلسٹ سپنر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم ایک بار پھر ٹیم لیڈ کرینگے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اوپننگ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئِی ہے اور اوپننگ سمیت ٹاپ آرڈر میں صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان اور محمد رضوان کو رکھا گیا ہے۔
مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور افتخار احمد کے ساتھ آل راؤنڈر شاداب خان اور عماد وسیم کو رکھا گیا ہے۔
ٹیم کی پیس بیٹری شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور عباس آفریدی پر مشتمل ہوگی ۔
ٹیم کے واحد سپیشلسٹ سپنر ابرار احمد کا نام بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم