خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

ویب ڈیسک: صوبائِی مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ضلع مانسہرہ کے ایک نجی سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کے جوان سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زمہ دارانہ سیاحت کے فروغ میں سیاح بھی اپنا کردار ادا کریں جبکہ سیاحت و ثقافت کی ترقی میں عوام کی سپورٹ ضروری ہے۔
ضلع مانسہرہ کے نجی سکول سے خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سکول میں طلباء و طالبات نے سیاحت، ثقافت وائلڈ لائف، آثار قدیمہ سے متعلق ماڈلز کے سٹالز سجا رکھے تھے۔
تقریب میں شرکت کے دوران مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے یادگار کے طور پر پودا لگایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اور طلبا و طالبات سے اس حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ