عبوری ضمانت

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان ٹائون کو جلانے کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد