ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ نظام زندگی مفلوج، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے۔ بجلی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔
علاقے میں ہونیوالی طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ یاد رہے کہ اس دوران مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اموات درخت اور کرین گرنے سے ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی