غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

ویب ڈیسک: غزہ میں خون آشام کے بعد نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ہے، اسرائیلی ایوانوں میں اس موضوع پر بحث و مباحثہ چل نکلا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئیر سکیورٹی حکام نے حال ہی میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام کی لاگت کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ اس کیلئے وہ یہ بھی پلان کرنے لگے ہیں کہ کب حماس سے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنا ہوگی۔
ذرائع کےمطابق غزہ کی پٹی پر نئی اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام پر 20 ارب شیکل سالانہ تک لاگت آ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی حکومت کے قیام میں تقریباً 400 افراد کام کرنے کیلئے درکار ہونگے۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے جوابی حملوں میں بھی شدت آ گئی ہے۔ ان کے ان حملوں سے خود اسرائیل بھی پریشان ہے کیونکہ ان کے پاس فوجیوں کی تعداد کم پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری وسائل کا استعمال جعلی حکومت نے کیا، کنٹینرز کونسے وسائل سے لگائے