چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ سٹی کے حدود مردان روڈ پر شاہیرپلازہ میں ہونیوالی فائرنگ سے خواجہ سراء شہزاد عرف گل پانڑا شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی خواجہ سراء گل پانڑا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مردان روڈ پر ہونیوالی اس واردات کے بعد پولیس نے ملزم تیمور سکنہ کلا ڈھیر چارسدہ کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کر دی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز