،گورنر فیصل کنڈی

ایرانی صدر جاں بحق، گورنر خیپرپختونخوا کا ایرانی سفیر سے اظہار افسوس

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایرانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ٹیلی فونک رابطہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے صدر ابراہیم رئیسی کے جاں حق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ واقعہ پر دل بہت افسردہ ہے، ایرانی حکومت و ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد