پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

ویب ڈیسک: پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ اسی حرکت کی وجہ سے دو مرتبہ پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے اور دونوں مرتبہ بھائیوں کی ضمانت پر رہا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا اب یہ ایک بار پھر اسی جرم میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے بھائی صدام حسین کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی