بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج 10بجے کرغستان کے لئے روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک600 افراد نے خصوصی پرواز کے لئے مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کی ہے پہلی پرواز میں 300افراد کو پہنچایا جائیگا،300افراد کے لئے کل خصوصی طیارہ اڑان بھرے گا ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے، باحفاظت نکالنے کی یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا کے نہیں پورے ملک کے طلبا وطالبات کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پھنسے افراد واٹس اپ نمبر 03433333049 اور 03440955550 اہلخانہ 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے، کرغستان میں پھنسے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، خیبر پختون خوا حکومت انکے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان