گندم کی خریداری

خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکے محکمہ خوراک نے پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی ۔
محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں پہلے سے ایک لاکھ 43 ہزار میڑک ٹن گندم موجودہے اور 30جون تک 2لاکھ 86 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن اور پاسکو سے بھی ایک لاکھ 35ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
پشاور میں 22ہزار اور ڈی آئی خان میں40ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنے کاہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ نوشہرہ میں 74 ہزار اور مردان میں 30ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری گوداموں میں 5لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنیکی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع