چھت گرنے سے

پشاور:سواتی پھاٹک میں چھت گرنے سے 4بچے ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ سواتی پھاٹک میں چھت گرنے سے 4بچے ملبے تلے دب گئے ۔
واقعہ باڑہ لائن سواتی پھاٹک میں پیش آیا جہاں گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 4بچے ملے تلے دب گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3بچوں کو زندہ نکال لیا جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی