کفایت شعاری پلان

سرکاری آسامیاں ختم،آئی ایم ایف کو کفایت شعاری پلان پیش

ویب ڈیسک: پاکستان نے آئی ایم ایف کفایت شعاری کاپلان پیش کر دیاجس کے مطابق سرکاری آسامیاں ختم جبکہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی ۔
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دور ہوا جس میں منصوبہ پیش کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک سال میں 300ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کریگی۔
وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ ایک سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
پلان کے تحت وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی اور صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی۔
انفرا اسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے ،صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے سوا نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کالی آندھی کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں کم بیک، کیویز کو 13 رنز سے ہرا دیا