خال بازار کا بجلی ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب، پانی ناپید، کاروبار ٹھپ

ویب ڈیسک: ضلع دیر کے خال بازار کا بجلی ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب، جل جانے کی وجہ سے تاحال اس می مرمت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق خراب بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہونے کے باعث گزشتہ 3 دن سے علاقے میں پانی ناپید اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
اس موقع پر خال بازار کے تاجروں نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس پر ستم بالائے ستم پانی تک ناپید ہے۔
خال بازار کی تاجر برادری نے کہا ہے کہ ٹراسفرمر کو کئی بار اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کروایا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس جانب خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا