متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
اس دوران مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دی جس سے افغانستان کو سپلائی معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کوکی خیل قبیلہ کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیراہ راجگل کوکی خیل کی دوسرے مرحلے کی واپسی یقینی بنائی جائے۔
علاقہ مشران کا کہنا تھا کہ 15 سال سے متاثرین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
کوکی خیل قبیلہ کے مشران کا کہنا تھا کہ متاثرین کی واپسی کے حوالے سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان